پھالیہ: اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے قبض شدہ 25 ایکڑ 1 کنال رقبہ وگزار کروا لیا

موضع جانو خورد میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے کاروائی کر کے 25 ایکڑ 1 کنال رقبہ غیر قانونی طور پر لوگوں نے چراگاہ پر قبضہ گروپوں نے عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا تھا قابضین سے واگزار کروا لیا جس کی مالیت 7کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے. کاروائی کے وقت تحصیلدار پھالیہ عملہ ریونیو اور پولیس فورس بھی موقع پر موجود تھی

رقبہ کو واگزار کروانے کر موقع پر متعلقہ نمبردار کو سردار مقرر کر دیا گیا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے کہا کہ تحصیل پھالیہ میں تمام تحصیلدار ان ریونیو آفیسر ان کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ جہاں بھی سرکاری زمین پر قبضہ ہے انکے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اس سے پہلے بھی اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کروڑوں کی سرکاری زمین واگزار کروا چکے ہیں.

عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسی طرح سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھیں

اپنا تبصرہ لکھیں