منڈی بہاوالدین میں 16 گھنٹے جاری رہنے والی بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا

منڈی بہاوالدین میں سال نو کی ریکارڈ بارش: 16 گھنٹے جاری رہنے والی بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا. منڈی بہاوالدین میں 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

منڈی بہاؤالدین: پورےملک کی طرح منڈی بہاؤالدین میں بھی گُذشتہ رات سےوقفے وقفے کےساتھ گرج چمک اور بارش کا سلسلہ جاری۔بارش کی وجہ سے منڈی بہاؤالدین کےکئی علاقوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑاھوگیا ۔بارش کی وجہ سےسردی کی شدت میں بھی اضافہ ھوا ھے .

بارش کےباعث سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر۔کاروباری مراکز۔ٹرانسپورٹ وغیرہ بھی متاثر ہوئے ہیں ۔منڈی بہاؤ الدین کےاکثرعلاقوں میں گیس اور بعض علاقوں میں بجلی بھی بند ھے۔کئی نشیبی علاقے زیرآب آگئےہیں۔بارشوں کےسلسلہ کی اطلاع محمکہ موسیمیات نےقبل از وقت کردی تھی لیکن متعلقہ محکموں کی جانب سے حفاظتی تدابیر نہ ھونے کی کے باعث لوگوں کوتکالیف کاسامنا کرنا پڑا .

آئیں! بارش کے موسم میں منڈی بہاوالدین سے ست سرا کی سیر کریں. ویڈیو دیکھیں

ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین نے دوران بارش پورے شہر کا جائزہ لیا اور آ پنی نگرانی میں جہاں کہیں بھی بارشی پانی کی وجہ سے سیوریج سسٹم کے مسائل تھے ان کا ازالہ کیا.

اپنا تبصرہ لکھیں