hospital

منڈی بہاؤالدین میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا شدت اختیار کر گئی

منڈی بہاؤالدین میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا شدت اختیار کرنے لگی، گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں روزانہ سات سو سے زائد بچے لائے جانے لگے، بستر کم پڑگئے ، ایک بستر پر چار ،چار مریضوں کا علاج کیا جارہاہے

منڈی بہاؤالدین ( راجہ محمد ایوب 19 مئی 2022) منڈی بہاؤالدین میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو اور ڈائریاکی وبا نے زور پکڑ لیا ہے ، گیسٹرو اور ڈائریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال میں روزانہ گیسٹرو اور ڈائریا سے متاثرہ سات سے آٹھ سو بچوں کو لایا جارہا ہے جن میں سیریس حالت میں لائے جانے والے ایک سو سے زائد بچوں کو اسپتال میں داخل کرکے ٹریٹمنٹ دی جاتی ہے ، جبکہ تیس بستروں پر مشتمل اسپتال میں بستر کم پڑگئے اور ایک ایک بسترپر تین سے چار مریضوں کو لٹا کر علاج معالجہ کیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں