summer heat wave

منڈی بہاءالدین میں درجہ حرارت 40سے 50ڈگری تک پہنچ گیا، عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے ضلع منڈی بہاوالدین کی عوام الناس سے کہا ہے کہ آج کل درجہ حرارت 40سے 50ڈگری تک پہنچ رہا ہے، اس بڑھتے ہو ئے درجہ حرارت کی وجہ سے جہاں عام لو گ متا ثر ہو تے ہیں وہا ں بزرگوں اور بچوں کیلئے خطر ہ بڑھ جا تا ہے

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 16مئی 2022 ) لہذاہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے حکو مت پنجا ب کی جا نب سے جاری کی گئی ہدایات اور احتیا طی تدا بیر پر عمل پیرا ہو کر ہیٹ سٹروک کے نقصانا ت سے بچا جا سکتاہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ہیٹ سٹروک جان لیوا بھی ہو سکتا ہے اس شدید گرمی میں دن میں دو بار غسل کر یں،گہر ے رنگ والے کپڑ ے پہننے سے گریز کریں.

بلا ضرورت گھر سے باہر نہ جائیں،اپنی غذا میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال زیا دہ سے زیا دہ کریں،گوشت،انڈہ اور تیز مصالحے والی اشیاءکے استعمال سے گریز کریں،باہر نکلتے ہوئے اپنے سر اور گردن کو اچھی طرح ڈھانپ لیں،چھتری اور عینک کا استعمال کریں اور اپنے ساتھ پانی کی بوتل رکھیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر اطلا ع کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں