medicine

منڈی بہاءالدین میں مختلف برانڈز کا نام تبدیل کر کے سیرپ ،کیپسولز اور گولیاں فروخت کی جانے لگی

6گوجرانوالہ ڈویژن میں ممنوعہ ومضر صحت ادویات تیار کر نے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کارروائی کرنے میں ناکام ہو گئے ۔ پنجاب حکومت نے مضر صحت ادویات کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی تیز کر نے کے احکامات جاری کیے ہیں

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) لیکن مضر صحت و ممنوعہ ادویات تیار کر نے والوں کے خلاف گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع میں محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ کوئی ٹھوس کارروائی کرنے میں ناکام ہے ، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مختلف برانڈز کا نام تبدیل کر کے سیرپ ،کیپسولز اور گولیاں فروخت ہو رہی ہیں۔

جبکہ کچھ لوگ ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی کمپنیوں کا لیبل تبدیل کر کے مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔ گلی محلوں میں بیٹھے اتائی بھی ادویات تیار کر کے فروخت کر رہے ہیں ،شہریوں نے ممنوعہ ومضر صحت ادویات تیاراورفروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں