سکول و کالجز دوبارہ کھلنے کے بعد ضلعی افسران کا کرونا ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے تعلیمی اداروں کا دورہ

منڈی بہاﺅالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 18 جنوری 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسر ا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز نے سکولوں اور کالجوں کو دوبار کھولنے پر شہر کے مختلف سکولوں میں کرونا یس اوپیز پر عمل درآمد کاجا ئزہ لینے کے لیے اچانک دور کیا انھوں نے سکولوں کے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلبا کودوبارسکول آنے اور اپنے تعلیمی کیرئیرکا دوبارہ آغاز کر نے پرخوش آمدید کہا.

انھوں نے تعلیمی ادروں کی انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبا کو کرونا یس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں انھوں نے واضح کیا کرونا وائرس کے روک تھام کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے احتیاتی تدابیراختیار کر نا ہو ں گی۔دریںاثناحکومت کی جانب سے آمدہ ہدایات کے مطابق آج سے ضلع منڈی بہاوالدین کے سکول و کالج کھل گئے ہیں جس میں 18جنوری سے سکولوں میں نہم اور دہم کلاسزکی جبکہ کالجز میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کا آغاز ہوچکا ہے.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے
اس ضمن میں تمام سرکاری سکولوںاور کالجز نے حکومتی ہدایات کے مطابق اپنی تےاریاں مکمل کر لی تھی ا ور سکولوں اور کالجوں کے کلاس رومز میں کورونا وائرس کے حوالے سے سپرے بھی کیا گیا علاوہ ازیں کروناایس اوپےز کی ہدایات پر مبنی پینافلیکس بھی آویزاں کر دی گئی تھیں

اپنا تبصرہ لکھیں