ریگل آٹوموبائلز 20دسمبر کوسستی ترین ایس یو وی لانچ کریگا

ریگل آٹو موبائلز پاکستان میں سستی ترین ایس یو وی ڈی ایف ایس کے گلوری 580، 20 دسمبر کو لانچ کرے گے۔ کمپنی کی 800 سی سی پرنس پرل کی فروخت جاری ہے۔

ریگل آٹو موبائلز کی سات سیٹر 1.5 ایم ٹی (مینوئل) 37 لاکھ 50 ہزار، 1.5 سی وی ٹی 40 لاکھ، 1.8 سی وی ٹی 41 لاکھ 50 ہزار اور سرفہرست گلوری 580 پرو 1.5 ٹربو کی قیمت 44 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

نئی ایس یو وی کا ’’کیا‘‘ کی اسپورٹ ایج، ایم جی موٹرز کی ایم جی۔ایچ ایس اور ہنڈائی کی ٹکسن سے مقابلہ متوقع ہے۔ ریگل آٹو موبائلز کے سی ای او محمد عدیل عثمان کا دعویٰ ہے کہ یہ گاڑی ہماری حریف کمپنیوں کی گاڑیوں سے بہتر ہوگی، کمپنی کو لانچنگ سے قبل ہی ایک ہزار گاڑیوں کے آرڈرز بھی موصول ہوچکے ہیں۔

عدیل عثمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈی ایف ایس کے گلوری کو اپنی حریف گاڑیوں پر ایک اور سبقت حاصل ہے، یہ تمام گاڑیاں 5 سیٹر ہیں جبکہ ہماری گاڑی 7 سیٹر ہے۔ جے ایس گلوبل کے سینئر ریسرچ انالسٹ احمد لاکھانی نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ ہونڈا کی ایک کار بی آر۔وی سات سیٹر گاڑی ہے تاہم اسے چھوٹے انجن سائز اور باڑی کی ساخت کے باعث اوپر ذکر کی گئی ایس یو ویز میں شمار نہیں کیا جاسکتا، یہ ایک کومپیکٹ یوٹیلٹی وہیکل کہی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماسٹرموٹرز پاکستان میں سستی ترین سیڈان 11دسمبر کو لانچ کریگی

ریگل آٹوموبائلز جلد ہی سالانہ 50 ہزار گاڑیاں بنانے کی صلاحیت حاصل کرلے گا۔ کمپنی کے ملک بھر میں 21 ڈیلرز ہیں جن میں کراچی اور لاہور میں 3، 3 ڈیلرز شامل ہیں۔ ریگل آٹوموبائلز گرین فیلڈ اسٹیٹس کے تحت چین کی دوسری بڑی کار ساز کمپنی ڈونگ فینگ سوکون (ڈی ایف ایس کے) کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر گاڑی لانچ کرے گی۔ ڈی ایف ایس کے ڈونگ فینگ اور چونگ چنگ سوکون انڈسٹریز گروپ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

کمپنی پہلے ہی 14 لاکھ روپے کی 7 سیٹر منی وین کے۔07، 24 لاکھ روپے کی 11 سیٹر سی 37 وین، 11 لاکھ 50 ہزا روپے میں کے۔01 ایک ٹن پک اپ ٹرک اور 11 لاکھ 50 ہزار روپے میں پرنس پرل 800 سی سی ہیچ بیک فروخت کررہا ہے۔ عدیل عثمان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ کمپنی اپنی نئی ایس او وی کی فراہمی 20 دسمبر کو ڈیجیٹل لانچ کے اگلے دن سے شروع کرے گی۔ ریگل آٹو موبائلز حکومت کی جانب سے اعلان کردہ آٹو ڈیولپمنٹ پالیسی 21-2016ء کے بعد پاکستان آنیوالی کمپنی ہے

ریگل آٹوموبائلز 20دسمبر کوسستی ترین ایس یو وی لانچ کریگا“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں