رسول گاوں میں روٹھے پرندوں کو واپس لانے کے لیے مختلف جگہوں پر گھونسلے اور دانے پانی کا انتظام کر دیا گیا، تصاویر دیکھیں

ضلع منڈی بہاؤالدین کے روشن پہلو۔ رسول گاوں میں روٹھے پرندوں کو واپس لانے کے لیے بہت عمدہ اقدام۔ گاوں میں مختلف جگہ پر گھونسلے اور دانے پانی کا انتظام کر دیا گیا۔ اللہ تعالی قبول فرمائے۔ آمین . ایک سال پہلے بھی رسول گاوں میں گھونسلے نصب کیے گئے تھے۔ جن میں مختلف اقسام کے پرندے اپنا مسکن بنا چکے ہیں۔

رسول گاوں سے ایک پیغام۔
همارى کسى بھى پوسٹ کا مقصد نمائش هرگز نہیں هوتا بلکہ چھوٹى سى کاوش هوتى هے جس کے ذریعے آگاهى دینے کى کوشش کرتے ہیں،جیسا کہ آپ سب کو معلوم هے کہ پرندوں کى بہت سى اقسام ناپید هوچکى هىں اور اب آهسته آهسته چڑیوں کى تعداد بھی کم هو رهى هے،گزشتہ سال اپریل میں هم نے رسول گاؤں میں پرندوں کے لئے گھونسلے تیار کروا کر لگوائے تھے جس میں پرندے آباد هوئے لہذا اس سال بھی هم نے پہلے سے زیادہ پائیدار اور زیادہ تعداد میں گھونسلے تیار کروا کر رسول گاؤں اور رسول لوکڑى میں مختلف محفوظ جگہوں پر لگائے ہیں.

اسکے ساتھ پرندوں کى خوراک کے فیڈر بھی لٹکائے هىں جو دوباره رى فِل هو سکتے ہیں،جس بھى نیکی کا موقع میسر آئے اسکو ضرور کرنا چاہیے،آپ الله پاک کى کسى بھى مخلوق کے لئے آسانى کیجئے،الله پاک کى ذات آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے گا، پرندے همارے ماحول کى خوبصورتى هىں انکى بقا کے لیے آپ بھی اپنا کردار ادا کیجئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں