“خدمت آپ کی دہلیز پر”پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ خود عوام الناس کو خدمت کیلئے ان کی دہلیز تک جائے گی، ڈپٹی کمشنر

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 17اپریل 2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ ضلع کو عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لحاظ سے مثالی ضلع بنایا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ”خدمت آپ کی دہلیز پرـ”پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ خود عوام الناس کو خدمت کیلئے ان کی دہلیز تک جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے “خدمت آپ کی دہلیز پرـ” اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق،اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین امتیاز علی بیگ،تینوں تحصیلوں کے سی او میونسپل کمیٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ـ”خدمت آپ کی دہلیز پرـ”پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت محکمہ جات اپنی اپنی سطح پر ذمہ داریاں نبھائیں گے اور دئیے گئے ٹاسک کو پورا کریں گے۔ عوام کی خدمت کیلئے سروس ڈیلیوری کو مذید بہتر اور موثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت اورمحکموں کی کارکردگی مذید بہتر بنانے کیلئے ٹارگٹس دئیے جائیں گے، ہر ہفتے سرکاری محکموں کے علاوہ براہ راست عوام الناس سے بھی فیڈ بیک لیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت موصول ہونے والی شکایات کا بر وقت ازالہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی بھی کمی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں