اراکین اسمبلی سے مایوس ہونے کے بعد بوسال سکھا میں 20 گھروں پر مشتمل اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج نظام بچھانا شروع کر دیا

ملک وال(نامہ نگار ) اراکین اسمبلی سے مایوس ہونے کے بعد بوسال سکھا میں 20 گھروں پر مشتمل اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت سیوریج نظام بچھانا شروع کر دیا، منصوبے پر پانچ لاکھ روپے لاگت آئے گی

تفصیلات کیمطابق مطابق بوسال سکھا کے رہائشی رانا سلیم بوسال نے میڈیا کو بتایا کہ ان کا محلہ 20 گھروں پر مشتمل ہے جس میں سیوریج نظام نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں پھیل جاتا ہے جس سے نہ صرف مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ گندے پانی سے بدبو اور بیماریاں پھیل رہی ہیں

رانا سلیم بوسال نے بتایا کہ متاثرہ محلہ کے مکینوں نے اراکین اسمبلی سے متعدد بار سیوریج نظام بچھانے کی درخواست کی لیکن ان کی سرد مہری کے بعد ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت پانچ لاکھ روپے جمع کرکے سیوریج بچھانے کا کام شروع کر دیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں