پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پر 75 روپے کے یادگاری نوٹ چھاپے جائیں گے۔ وزارت خزانہ نے 75 روپے کا نوٹ چھاپنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق 75 روپے کے نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو 75 روپے کا نوٹ چھاپنے سے آگاہ کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہوگی۔