mandi bahauddin weather today

گزشتہ روز منڈی بہائوالدین میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (تازہ ترین 31 مئی2022ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)بدھ کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں چند مقاما ت پرآندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں چکوال 09، مری 02، اسلام آباد (ائر پورٹ)، منڈی بہاؤالدین 01، خیبر پختونخوا میں دیر (زیریں07)، بگروٹ، دروش 02، کالام، پٹن01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 04، کشمیر میں مظفر آباد، گڑھی دوپٹہ 02، راولاکوٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، دادو، شہید بینظیرآباد 47، سبی، موہنجوداڑو، لاڑکانہ، سکرنڈ، بہاولپور اورخان پورمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں