کٹھیالہ شیخاں: زمین کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر زمین کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار.منڈی بہاوالدین پولیس کی بروقت کاروائی ناصر سعود گروپ اور شاہد نمبردار گروپ کو قتل و غارت سے بچا لیا۔

منڈی بہاوالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 24 مئی 2021 ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر علاقہ تھانہ کھٹیالہ شیخاں کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر دو متحرب گروپوں نمبر 01 ناصر سعود فیصل گروپ جبکہ نمبر 02 شاہد عمران نمبردار گروپ نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیا جس پر انور سعید کنگرا نے ملک شبیر اعوان (DSP صدر سرکل) رائے منیر کھرل(SHO کھٹیالہ شیخاں) کو ٹاسک دیا کہ فورا” موقع پر پہنچیں اور متعلقہ ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

پولیس کی بروقت کاروائی نے دونوں گروپوں کو قتل و غارت سے بچا لیا۔اور فائرنگ کرنے والے دونوں گروپوں کے ملزمان فریق اول :مسمیان ناصر سعود فیصل۔خالد محمود پسران محمد حیات قوم لنگاہ راجپوت سکنہ تھانہ کھٹیالہ شیخاں ۔فیض احمد ولد خان محمد قوم لنگاہ راجپوت۔جبکہ فریق دوئم:شاہد عمران ولد شیر محمد۔یاسر عرفات ولد شیر محمد اقوام لنگاہ راجپوت سکنہ کھٹیالہ شیخاں ۔پرویز اقبال ولد غلام قادر قوم گورائیہ۔مرتضی’ ولد اللہ بخش قوم رانجھا سکنہ خیرے وال۔سیف اللہ ولد سعی محمد قوم لنگاہ کو گرفتار کرلیا۔

مندرجہ بالا ملزمان کے قبضہ سے 02 کلاشنکوف۔01 بندوق معہ ایمونیشن برآمد کرکے انکے خلاف تھانہ کھٹیالہ شیخاں میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر لئیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں