ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کابی ایچ یو سوہاوہ بولانی کا اچانک دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار

bhu sohawa bolani

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 07 مارچ 2022) ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے بی ایچ یو سوہاوہ بولانی کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ڈاکٹر اور طبی عملہ بھی موجود تھا۔ اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا، انہوں نے سٹاف کی حاضری، فارمیسی، ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈزاور صفائی ستھرائی کے علاوہ دیگر شعبوں کا بھی بغورمعائنہ کیا،

انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور دیگر امورز کو 2 دن میں بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ڈاکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا اصل شعار ہی عوام الناس کی خدمت ہونا چاہیئے، انہوں نے کہاکہ مریضوں کو طبی لحاظ سے ہر ممکن سہولیات کی بر وقت فراہمی آپ کی بنیادی اور پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں غفلت یا تاخیر نا قابل قبول ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ جو ادویات ہسپتال میں دستیاب ہیں وہ مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکو مت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت طبی علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کثیر فنڈز مہیا کر رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کردہ سہولیات کی دستیابی پر کڑی نظر مرکوز ہے تا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا کہ وہ جلد بی ایچ یو کا دوبارہ دورہ کر کے طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور دیگر امورز کا جائزہ لیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *