ڈالرایک بارپھر 157روپے سے متجاوز،سونا سستا

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 500 روپے اور 4 ڈالر سستا ہوگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 40 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مہنگا ہوگیا۔ یورو، برطانوی پاؤنڈ یو اے ای درہم اور سعودی ریال کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مزید 18 پیسے گرگئی، ڈالر ایک بار پھر 157 روپے کی سطح عبور کر گیا۔ آج (بدھ کو) ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ یہ رہے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (بدھ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 500 روپے کمی سے ایک لاکھ 9 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونا 429 روپے سستا ہوکر 93 ہزار 964 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 400 روپے اضافہ ہوا تھا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا 4 ڈالر فی اونس کمی سے 55 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اپریل میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔ پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *