ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا کی خصوصی ہدایت پرعبادتی پروگرام کے سلسلہ میں چرچ ہائے و مسیحی عبادت گا ہوں پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ھیں ۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 24 مئی 2021) عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا جا رھا ھے علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعما ل کیا جا رھا ھے عبا دت گا ہوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی ھے ۔ چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا۔
لگائی گئی ڈیوٹی کو ایس ایس ایچ اوز اور سرکل افسران بار بار چیک کریں۔عبادتی پروگرام پر کرونا ایس او پی کا خیال رکھا جائے . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین ۔ ڈی ۔پی۔او انور سعید کنگرا کی خصوصی ہدایات.