پھالیہ: 17 سالہ یتیم جوان ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا

منڈی بہاؤالدین: لاری اڈہ پھالیہ کے قریب تیز رفتارموٹر سائیکل اورٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر ۔ٹکر سے پیش آنے والے حادثہ میں 17سالہ اسامہ حیدر جاں بحق جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور زخمی حالت میں فرارہوگیا. ریسکیو 1122پھالیہ نےجانبحق ہونے والےنوجوان کی ڈیڈ باڈی گاؤں پہنچادی جہاں پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

منڈی بہاولدین(مظہراقبال تارڑ/بیوروچیف) پھالیہ کے نواحی علاقہ دوگل کا رہائشی موٹر سائیکل سوار17سالہ اسامہ حیدر جوں لاری اڈہ پھالیہ کے قریب پہنچا اور سامنے انیٹوں سے لوڈڈجانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرنے کی کوشش کی مگر بدقسمتی سے موٹر سائیکل سوارٹرالی سے ٹکرا گرٹرالی کے نیچے آکر جانبحق ہوگیا تاہم ٹریکٹرڈرائیور سے ٹریکٹر بے قابو ہو کر نہر میں جاگرا ،

ٹریکٹر ڈرائیور زخمی حالت میں موقع سے فرار ہوگیا۔ریسکیو1122پھالیہ نے موقع پہنچ کر میت آبائی گاؤں دوگل پہنچا دی میت گھر پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبارتھی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔تھانہ پھالیہ کے مطابق ورثاء نے ٹریکٹر ڈرائیو ر کو معاف کرکے کاروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں