پھالیہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ٗ عوام کے لئے باہر نکلنا مشکل ہوگیا

پھالیہ (نامہ نگار ) پھالیہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ٗ عوام کے لئے باہر نکلنا مشکل ہوگیا آوارہ کتے ہر آتے جاتے مرد و خواتین پر بھونکتے ہیں اور کاٹنے کو دوڑتے ہیں جس سے عوام الناس میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے.

خصوصاً شام اور صبح کے ٹائم ان کتوں کے غول گھنیاں روڈ اور پرانا گجرات روڈاور دیگر شہر کے مختلف علاقوں میں نکل آتے ہیں جو کہ عوام کے لئے خطرہ کا باعث بنتے ہیں عوام الناس نے متعلقہ حکام سے اس مسئلے کے حل کے لئے اپیل کی ہے کیونکہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ریبیز کا خطرہ ہے جس سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے اس لئے انتظامیہ اس سے پہلے کہ کوئی ایسا حادثہ ہو جائے اس مسئلہ کا فوری حل کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں