رورل ہیلتھ سنٹر مونگ کے سابقہ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عدنان کیخلاف غلط پیسے نکلووانے پر انکوائری کا حکم
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 15 جولائی 2021) سپشل سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ سلمان غنی نے سابق سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عدنان نثار ( بی.ایس 18) کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا.
جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق ڈاکٹر محمد عدنان نثار نے رورل ہیلتھ سنٹر مونگ میں بطور سینئیر میڈیکل سپیشلسٹ تعیناتی کے دوران بجٹ کے غلط ہیڈ سے پیسے نکلوائے تھے جس کی بنیاد پر انکے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹیو آفسیر ہیلتھ گجرات کو بطور انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے.
انکوائری آفیسر کو 7 دن کے اندر انکوائری کا حکم دیا ہے. انکوائری آفیسر کو انکوائری کے بعد حتمی رپورٹ 60 دن اندر پیش کرنا کا حکم دیا ہے.