منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں ہلکی پھلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا. گرمی کی شدت میں کمی
منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 اپریل 2021) منڈی بہاوالدین میں گزشتہ 1 ہفتے سے موسم کی شدت میں اضافہ ہو گیا تھا. لیکن گزشتہ شام کو منڈی بہاوالدین اور اسکے گردونواح میں ہلکی پھلکی بارش سے تیز ہوا سے گرمی کی شدت میں کمی سے موسم خوشگوار ہو گیا. محکمہ موسمیات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق منڈی بہاوالدین میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاوالدین میں بارش کا امکان ہے.
منڈی بہاوالدین میں آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے.