khulli ketchery mandi bahauddin

منڈی بہائوالدین میں کھلی کچہریوں کا انعقاد، عوامی مسائل سنے

حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی او رتحصیل ہیڈکوارٹرز پر ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈے میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد خان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ریونیو سے متعلقہ عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے شہریوں کے مسائل سنے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم جون 2022) سائلین سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کچہری سے عوام کو کافی حد تک ریلیف مل رہاہے او ران کچہریوں میں درستگی ریکارڈ، فرد انتقالات کااجراء، رجسٹری، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء سمیت ریونیو سے متعلق عوام کو درپیش دیگر معاملات سماعت کر کے موقع پر حل کئے جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کیلئے ڈسٹرکٹ کلکٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، سب رجسٹرار، گرداور، پٹواری او رعملہ اراضی ریکارڈ سنٹر موقع پر موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے ریونیو افسران او رعملہ کو ہدایت کی کہ جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں