شیروں کے شہر ضلع منڈی بہاؤالدین کے نوجوان کا عالمی اعزاز۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام تصاویر کا عالمی مقابلہ جیت لیا۔
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14 جون 2022) سفیان ارشد کا تعلق گاؤں کھمب خورد ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ ان کی پلاسٹک ویسٹ پر بنائی ہوئی تصویر اقوام متحدہ کے عالمی پلیٹ فارم پر پہلے نمبر پر آئی ہے.
سفیان ارشد کو یونائیٹڈ نیشن کے اس ایونٹ میں آن لائن مدعو کر کے اپنے خیالات کے اظہار کا بھی موقع دیا گیا تھا.