birds

منڈی بہاؤالدین کا گندم خریداری ہدف 62 ہزار سے 77 ہزار 384 میٹرک ٹن مقرر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے فو ڈ سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے صوبہ میں گندم خریداری ہدف 40 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 50 لاکھ میٹرک ٹن جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن کاٹارگٹ4 لاکھ 50 ہزار893 میٹرک ٹن سے بڑھا کر 5 لاکھ 58 ہزار 914 میٹرک ٹن کر دیا ہے ،نئے ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے کمشنر احسان بھٹہ کی زیر صدارت کمشنر آفس میں اہم اجلاس ہوا ۔

کمشنر نے واضح کیا کہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محکمہ خوراک اور دیگر محکموں کے افسر ٹارگٹ کے حصول کو ہرصورت یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔ ٹارگٹ کے حصول کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں اور ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کا رروائیاں شروع کرے ،تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں نئے ٹارگٹ کے مطابق گندم خریداری کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں ۔

منڈی بہاواالدین میں گندم خریداری مراکز پر 2200 روپے فی من میں گندم خریدی کی جا رہی ہے

ڈپٹی ڈائر یکٹر فو ڈ گوجرانوالہ محمد الطاف انصاری نے بتایاکہ گوجرانوالہ کا نیا ٹارگٹ 2 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 2 لاکھ 47 ہزار 914 میٹرک ٹن کر دیاگیا ہے ۔ گجرات کا نیا گندم خریداری ٹارگٹ 20 ہزار میٹرک ٹن سے بڑھا کر 24 ہزار791 میٹرک ٹن ’ منڈی بہاؤالدین کا 62 ہزار 428 میٹرک ٹن سے 77 ہزار 384 میٹرک ٹن ’ سیالکو ٹ کا 96 ہز ار 777 میٹرک ٹن سے ایک لاکھ 19 ہزار962 میٹرک ٹن اور نارووال کے لئے نیا ٹارگٹ 71 ہزار 688 میٹرک ٹن سے بڑھا کر 88 ہزار862 میٹرک ٹن مقرر کیاگیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں