منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21 اپریل 2021) گزشتہ روز شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہاں شہر کے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس وقت گندم کی فصل بھی کھیتوں میں تیار کھڑی ہے.
زرعی ماہرین کیمطابق حالیہ بارشیں گندم کی فصل کیلئے نقصان دہ ہے جس کی وجہ سے کاشتکار حضرات بارش کی وجہ سے پریشان دکھائی دیے ۔۔ منڈی بہاوالدین میں آج کم سے درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے.