منڈی بہاءالدین یوم تکبیر کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر میں کیک کاٹا گیا

منڈی بہاءالدین یوم تکبیر کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر میں ضلعی صدر مشاہد رضا امیدوار قومی اسمبلی کی جانب سے کیک کاٹنے کی تقریب, میاں نواز شریف کی خدمات کو جراج تحسین پیش کیا گیا، کارکنوں نے کیک کاٹا اور مسلم لیگ ن زندہ باد وزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگائے

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 29 مئی 2021) منڈی بہاءالدین میں یوم تکبیر کی مرکزی تقریب پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر میں ضلعی صدر مشاہد رضا کی جانب سے منعقد کی گئی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری سکندر حیات گوندل، سنیئر نائب صدر چوہدری خالد امتیاز دھدرا، خرم مشتاق، ذوالقرنین گجر سابق چیئرمین، رضا احمد، منشاء گوندل، مشاہد لیاقت سمیت سینکڑوں لیگی کارکنوں نے شرکت کی .

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا جرآت مندانہ اقدام کیا، انکی ملک کو دفاعی لحاظ سے ناقابل تسکیر بنانے کی بے لوث قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انکا کہنا تھا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قائد میاں نواز شریف کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیشں کریں،

اس وقت ملک سیاسی اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور اس مشکل گھڑی میں صرف میاں نواز شریف ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں لیگی کارکنوں کو چاہیے کہ وہ ملک پاکستان کی ترقی و بقاء کے لئے اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ہر اول دستے کا کردار اد کریں.

اپنا تبصرہ لکھیں