لاہور منگل سے جمعرات تک بارش اور برف باری کی پیش گوئی، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) نے مری میں برفباری کی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔
لاہور + منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 17 جنوری 2022) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے منگل سے جمعرات تک بارش اور برف باری کی پیش گوئی کر دی۔ پی ڈی ایم اے نے منگل سے جمعرات تک مری میں برفباری کی وارننگ بھی جاری کردی ہے۔لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانولہ، حافظ آباد،اور قصور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ اس سلسلسے میں مذکورہ اضلاع کی انتظامیہ کو مراسلہ کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ الرٹ کے پیش نظر انتظامیہ کو کسی بھی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے