muhammad shahid dc

شہری بلاروک ٹوک مجھ مل سکتے ہیں، میرے آفس کے دروازے شہریوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، محمد شاہد

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کے ویزن اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر محمد شاہد سائلین کے مسائل کے حل کیلئے متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں کسانوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11مئی 2022) اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے آفس کے دروازے شہریوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔ شہری بلاروک ٹوک ان سے مل سکتے ہیں،میں اور میرے افسران عوام کو فوری ریلیف کیلئے کوشاں ہیں۔ تمام محکموں کے افسران شہریوں کو فوری ریلیف دینے کے پابند ہیں۔

عوامی مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے،کھلی عوامی کچہریوں اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت بھی عوام کو ریلیف دے رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بھی شہری ان سے رابطہ کر سکتے ہیں،لوگوں کے مسائل زیادہ تر بنیادی سہولیات سے متعلق ہوتے ہیں جن کے حل کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں