firing

سکول کے گیٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ طلبا اساتذہ میں خوف و ہراس

منڈی بہاؤالدین: سکول کے گیٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ. طلبا اساتذہ میں خوف و ہراس ، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبه ،2ملزم پکڑ لئے، پولیس

منڈی بہاؤ الدین ( بیورورپورٹ ) تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے مین گیٹ پر تین نامعلوم مسلح افراد نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں سکول کے بچوں اور اساتذہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اس واقعہ کے خلاف اسا تذہ کی تنظیموں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوس ناک واقعہ قرار دیا ہے،

پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے صدر چوہدری محمد بشیر وڑائی اورپنجاب ٹیچرز یونین کے صدر چودھری محمد نواز گوندل ، ہیڈ ماسٹر طارق بٹ ،محمد شمیم وڑائچ نے ڈی پی او انورسعید کنگرا سے مطالبہ کیا ہی کہ سکول کے سامنے فائرنگ کرنے والے ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر حامد ناصر رانجھانے اور انچارج پولیس چوکی صوفی سٹی رضا الہی بٹ نے جہان پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سکول کے باہر فائرنگ کرنے والے 5 ملزموں میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے ناجائز اسلیے بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں