منڈی بہاؤ الدین سپیئرئیر کالج میں سائنس ایگزی بیشن طلباء و طالبات نے 500 سے زائد فزکس، کیمسٹری اور کمپیوٹر سمیت مختلف ماڈل بنا کر کے خوب داد حاصل کی، ڈائریکٹر پروفیسر ذاکرحسین اور پرنسپل نے طلباوطالبات کی کارکردگی کو سراہا
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 24 مارچ 2022) منڈی بہاءالدین سپیئرئیر کالج میں سائنس ایگزی بیشن کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کالج کے طلباوطالبات نے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر مختلف 500 سے زائد ماڈل بنائے، اور اسکی نمائش کی گئی طلباوطالبات نے بنائے گئے ماڈل میں گہری دلچسپی لی.
سائنس ایگزبیشن کا افتتاح ڈائریکٹر پروفیسر ذاکر حسین اور پرنسپل حفیظ احمد نے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ذاکر حسین کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمدعلی جناح اور فکر پاکستان علامہ محمداقبال کے خواب کی تعبیر پڑھا لکھا پاکستان بنانے کیلئے طلباوطالبات کو تعلیم کے میدان میں گراں قدر کامیابیاں حاصل کرنا ہوں گی.
انہوں نے کہا کہ طلباوطالبات نے جدید سائنسی علوم پرمبنی پانچ سوسے زائد ماڈل تیار کر کے آنے والے دورکی عکاسی کی ہے، پروفیسر حفیظ احمد کا کہنا تھا کہ جو قومیں تعلیم پر توجہ دیتی ہیں وہ ترقی کی منازل طے کرتی ہیں،والدین اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دیں اس موقع پرادارہ کے پرنسپل پھالیہ کیمپس عدیل شہزاد، وائس پرنسپل عبدالفاروق، آئی کیو لیڈر کاشف بلوچ بھی موجود تھے.