رمضان المبارک کے مہینہ میں منڈی بہاوالدین کے تمام سرکاری و غیر سکولوں کے اوقات کار تبدیل، سی ای او تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 13 اپریل 2021) چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعلیم منڈی بہاوالدین نے رمضان کے مہینہ میں ضلع بھر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا.
جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکوں کے سکول جو ہفتہ میں 6 دن سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کے دن کھلیں گے انکے اوقات کار بغیر بریک کے صبح 7:30 سے دن 12 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز 11:30 پہ چھٹی ہوگی. اسی طرح لڑکیوں کے سکول جو ہفتہ میں 6 دن سوموار سے جمعرات اور ہفتہ کے دن کھلیں گے انکے اوقات کار بغیر بریک کے صبح 7:15 سے 11:45 تک اور جمعہ کے روز 11:15 پہ چھٹی ہو گی.
جبکہ پری نرسری اور نرسری کلاس کے بچوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دن 11 بجے تک ہوں گے.