منڈی بہاؤالدین کے لئے ایک اور کارپٹ روڑ کا تحفہ: ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری نے رسول بیراج تا مانو چک تک نئی کارپٹ سڑک کی تعمیر کا افتتاح کر دیا –
منڈی بہاؤالدین (ایم.بی.ڈین ینوز 20 مارچ 2022) سڑک کی تعمیر پر 52 کروڑ 76 لاکھ روپے لاگت آئے گی . سڑک کی لمبائی 37 کلومیٹر ہے. نئی کارپٹ سڑک نومبر 2023 تک مکمل ہو گی. کارپٹ سڑک رسول بیراج سے لیکر مانو چک تک آر کیو لنک کے ساتھ ساتھ تعمیر ہو گی –
منڈی بہاؤالدین : سڑک کی تعمیر سے تحصیل پنڈ دادن خان اور ضلع منڈی بہاؤالدین کے لاکھوں عوام کو جدید سفری سہولیات حاصل ہوں گی. جہلم اور منڈی بہاؤالدین کے عوام کو کارپٹ روڈ کی تعمیر سے حافظ آباد اور گجرات جانے کے لئے 35 کلو میٹر کا اضافی فاصلہ طے نہیں کرنا پڑے گا –
منڈی بہاؤالدین : کارپٹ روڈ بننے سے رسول قادر آباد لنک کینال کے ساتھ ساتھ آباد درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے . وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے منڈی بہاؤالدین کے لئے 30 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا گیا ہے. ضلع بھر میں 30 ارب کی لاگت سے تین نئی یونیورسٹیز ، کارپٹ سڑکیں ،اسپورٹس سٹیڈیم اور دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہیں-
منڈی بہاؤالدین : ضلع میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے شروع ہونے سے ہزارروں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے. ترقیاتی منصوبے شروع کروانے پر عوام نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا ہے