budget

امریکا نے پاکستان کی امداد روک دی، کئی اہم منصوبے متاثر

امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی امریکی امداد عارضی طور پر روک دی گئی ہے جس کے نتیجے میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے رک گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے حال ہی میں تمام سفارتی اور قونصلر مشنز کو غیر ملکی امداد کے پروگرام فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ اقدام، ابتدائی طور پر 90 دنوں کے لیے، یوکرین، تائیوان، اردن اور دیگر ممالک کی امداد پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق امداد کا جائزہ لینے تک پاکستان کے لیے تمام امدادی پروگرام معطل کر دیے گئے ہیں۔ اس فیصلے سے کئی شعبے متاثر ہوئے ہیں۔امریکی حکم نامے کے مطابق سفیروں کے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ کے تحت جاری منصوبہ روک دیا گیا ہے جب کہ توانائی کے شعبے کے پانچ اہم منصوبے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ہدایت کے مطابق پاکستان میں اقتصادی ترقی سے متعلق چار پروگرام متاثر ہوئے ہیں جب کہ زرعی شعبے کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد روک دی گئی ہے۔اقتصادی ترقی سے متعلق چار پروگرام متاثر ہوئے ہیں۔

جمہوریت، انسانی حقوق اور گورننس سے متعلق امدادی فنڈز بھی عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں، جب کہ چار تعلیم اور صحت کے چار منصوبے معطل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گورننس کے 11 منصوبے بھی امریکی اقدام سے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عارضی ہے اور ان کے مستقبل کا فیصلہ تمام امدادی پروگراموں کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں