متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے مارچ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3.03 درہم ہوگی جب کہ فروری کے مہینے میں یہ قیمت 2.88 درہم تھی۔ اسی طرح سپیشل 95 فی لیٹر کی قیمت بھی 2.76 درہم سے بڑھا کر 2.92 درہم کر دی گئی ہے۔
OGRA has revised petrol prices in Pakistan from March 1, 2024
ای پلس کیٹیگری کے پیٹرول کی قیمت میں بھی 0.16 درہم کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کی نئی قیمت 2.85 درہم ہوگی جب کہ فروری میں یہ 2.69 درہم میں فروخت ہوئی تھی۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 0.17 درہم کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3.16 درہم ہو گی۔
یاد رہے کہ پاکستانی روپے میں ایک درہم تقریباً 76 روپے ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت تقریباً 230 روپے بنتی ہے۔