DHQ hospital mandi bahauddin

چیلیانوالہ اسٹیشن بنیادی مرکز صحت چک نمبر 1 میں نہ ڈاکٹر نہ سٹاف‘ مریض رُل گئے

منڈی بہاؤالدین(نویداحمد) چیلیانوالہ اسٹیشن بنیادی مرکز صحت چک نمبر 1 میں نہ ڈاکٹر نہ سٹاف‘ مریض رُل گئے،ڈی سی نوٹس لیں،اہلیان چیلیانوالہ اسٹیشن۔

منڈی بہاؤالدین کے نواحی گاؤں چک نمبر 1 کے بنیادی مرکز صحت میں تعینات میڈیکل آفیسر عرصہ 2 ماہ سے غائب ہے، جبکہ ڈسپنسر بھی 15 فروری سے ریٹائرڈ ہو چکا ہے، مرکز صحت میں ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان چیلیانوالہ اسٹیشن و گردونواح کے مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کروانے پر مجبور ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ادھر نہ ہی ڈاکٹر ہے اور نہ ہی ڈسپنسر ہے۔ اس مرکز صحت میں دس سے پندرہ گاؤں کے مریض آتے ہیں، ایک دن میں تقریبا سو لوگ ذلیل ہو کر واپس چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ سے اپیل کی ہے کہ بنیادی مرکز صحت چیلیانوالہ اسٹیشن چک نمبر 1 میں ڈاکٹر،ڈسپنسر ہمراہ ادوایات فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں