ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ممتاز میڈیکل سٹور سیل کردیا۔ میڈیکل سٹور پر ایکسپائر ڈیٹ کی ادویات فروخت کی جا رہی تھیں جس کا ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ہیلتھ کو فوری کاروائی کا حکم دیا۔
جس پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرشواہد کا جائزہ لیا اور سٹور سیل کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ میڈیکل سٹور پر شہریوں کو زائد المعیاد ادویات فروخت کی جارہی تھیں۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ اس معاملہ پر اعلی سطحی انکوائری لگا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اس ہول سیلر میڈیکل سٹور سے ایسی ادویات فروخت ہوتی ہیں۔ میڈیکل سٹور سیل کرنے پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔