dhq hospital mandi bahauddin

ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے بجٹ کو پوری ایمانداری اور شفافیت سے خرچ کیا جائے

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 29اپریل 2024) شرکائے اجلاس کی متفقہ رائے کے بعد سٹاف ملازمین اور ڈیٹا اینٹری آپریٹرز کی تنخواہوں کی ادائیگی، مارچ کے انٹرنیٹ بل کی ادائیگی، ادویات بل کی ادائیگی، پرنٹر کی رپیئرنگ اور ٹونر کی ریفلنگ، مدد گار کاونٹر کے قیام سمیت دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی اور ادائیگیوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر اب تک کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری اور ہسپتال میں عوام الناس کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے بجٹ کو پوری ایمانداری اور شفافیت سے خرچ کیا جائے اورتمام ادائیگیوں کا مکمل آڈٹ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایجنڈا آئٹم 7 اور 8 کا آڈٹ کروانے کا بھی حکم دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں