پھالیہ (نامہ نگار) ڈرگ انسپکٹر کا ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ۔ غیر میعاری ادویات برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ اور اظہر جمال سلیمی چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی خصوصی ہدایات پر جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف چلائی
جانے والی مہم کے دوران ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاءالدین محمد افضل ندیم نے ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ کنگ روڈ سوہاوہ میں پرایم فارمیسی کے خفیہ گودام پر کامیاب چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی جعلی غیر معیاری اور ان رجسٹرڈ ادویات کی بھاری مقدار کو قبضہ میں لے کر گودام کو سیل کر دیا گیا۔
منڈی بہاؤالدین میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، ایک ملزم گرفتار
3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایک کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے چھاپہ مار ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس اقدام کو سراہا۔