منڈی بہاءالدین میں رنگ گورا کرنے والی فیکٹری سیل

رنگ گورا کرنے والی کریموں میں سٹیرائڈز کی ملاوٹ۔ منسٹر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ خواجہ عمران نذیر کی ہدایت پر ڈرگ انسپیکٹرز کی ٹیم نے رنگ گورا کرنے کی غیر معیاری کریمیں بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی ایس ایس انٹرنیشنل لالہ زار کالونی پر چھاپہ مارا۔

انسپیکشن کے دوران رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تیاری جاری تھی جس میں مبینہ طور پر سٹیرائڈ کلو بیٹا سول (Clobetasol) کی امیزش کی جا رہی تھی۔

10 ہزار 700 لیٹر سے زائد مضر صحت جعلی جوس کی کھیپ پکڑ لی گئی

واضح رہے کہ سٹیرائڈز کے جلد پر لمبے عرصے تک استعمال سے مختلف قسم کی پیچیدگیاں اور انفیکشنز کے رجحانات بھر جاتے ہیں۔ موقع پر مختلف کریموں کے سیمپل برائے تجزیہ لیبارٹری بجوا دیے گئےاور مذکورہ فیکٹری کو سیل کر کے ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں