DHQ hospital mandi bahauddin

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، سٹی ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں مریضوں کیلئے آکسیجن ناپید

لاوارث ضلع منڈی بہاءالدین! ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاءالدین، گورنمنٹ سٹی ہسپتال اور گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال منڈی بہائوالدین میں مریضوں کیلئے آکسیجن ناپید ہو گئی، عوام مہنگے داموں علاج کروانے پر مجبور

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 16 اپریل 2024) تحصیل منڈی بہاءالدین کے تینوں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آکسیجن گیس مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے. مریضوں کو آکیسجن کیلئے پرائیویٹ ہسپتال یا ضلع سے باہر گجرات، گوجرانوالہ ہسپتالوں میں ریفر کیا جا رہا ہے.

عوام کو علاج کیلئے پرائیویٹ ہسپتال جانا پڑتا ہے یا شہر سے دور ہسپتالوں کی طرف جانا پڑ رہا ہے. دوسری طرف ایک رپورٹ یہ بھی ہے کہ ہسپتال کی جانب سے گیس ایجنسیوں کو ہسپتال کا تقریبا ڈیڑھ کروڑ کا بل ابھی تک پینڈنگ ہے.

عوام نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءٰالدین شاہد عمران مارتھ سے جلد سے جلد منڈی بہاوالدین کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن گیس کی دستیابی کا مطالبہ کیا ہے تا کہ ممکنہ طور پر کسی بھی قسم کی جانی نقصان سے بچا جا سکے.

اپنا تبصرہ لکھیں