A woman gave birth to 6 children at the same time in Karachi Jinnah Hospital

منڈی بہاوالدین میں ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 تا 30 اپریل منایا جا رہا ہے

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت محکمہ صحت کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، فوکل پرسن ای پی آئی رافعہ ناہید سمیت ڈاکٹرز محکمہ صحت کے افسران اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 29 اپریل 2024) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کی طرح ضلع منڈی بہاوالدین میں بھی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 تا 30 اپریل منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ان بچوں تک رسائی حاصل کرنا ہے جو کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے سے محروم رہ جاتے ہیں جس کے تحت والدین اپنے 2 سال سے کم عمر کے بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکہ جات لگوا کر اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے تحت ویکسی نیٹرز بڑی محنت اور لگن سے اپنی متعلقہ یونین کونسل میں بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگا رہے ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔ آگاہی واک ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر ڈپٹی کمشنر آفس کے گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں