Tag: weather mandi bahauddin

  • واسو روڑ پر سرعام غیر قانونی اور مہنگے داموں پٹرول کی فروخت جاری

    واسو روڑ پر سرعام غیر قانونی اور مہنگے داموں پٹرول کی فروخت جاری

    واسو روڈ سول ہسپتال سے لے کر بدہو چوک تک غیر قانونی طور پر پٹرول مشین لگائی گئی ہیں جو دکانوں کے اندر کھلا پٹرول ٹینک رکھا ہوا جس کی بدبو کی وجہ سے ہر گھر میں پریشانی کا سامنا ۔بچے بیماری میں مبتلا ۔

    سینکڑوں دفعہ سول ڈیفنس والوں کے پاس شکایت کی اور ڈی سی منڈی بہاوالدین صاحب کے سامنے درخواست کی اپیل کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی ۔غیر قانونی پٹرول مشین مالکان سول ڈیفنس والوں کو لے دے کے یہ غیر قانونی طور پر کاروبار کرتے ہیں اور پیمانے میں ہیرا پھیری کرتے ہیں۔

    محلے والوں نے مل کر تیل کم دینے پر پکڑ لیااور سب سے بڑے حادثے کےسبب بن رہا ہے ۔قلعہ گجراں واسو روڈ پر ساتھ روٹی والا تندور اور اسکے ساتھ پٹرول مشین لگائی گئی ہے ۔ان پٹرول پمپ مشین مالکان نے منڈی بہاوالدین شہر کے اندر ہر چوک میں پٹرول مشین لگائی ہوئی ہے ۔متعلقہ محکہ غیرقانانی پیٹرل پمپ کے خلاف کاروائی کرئے.

  • Rain lashed in Mandi Bahauddin

    Rain lashed in Mandi Bahauddin

    Rain poured down in several areas across the country including Islamabad, Rawalpindi, and Lahore making the weather nippy on Monday. Rain lashed Islamabad, Rawalpindi, Lahore, Sheikhupura, Mandi Bahauddin, Abbottabad and Attock.

    Many upper areas of the country including Swat, Malam Jabba, Tirah, Babusar Top, Thuk, Dariyal Tangir and many Azad Kashmir cities received snowfall. With rain and snow hitting these areas, the weather has turned cold and the people living there have started migrating to warmer places.

    The connecting roads in Thal Kalkot Lamoti in Upper Dir have been closed due to severe snowfall and people have been stuck in their homes. Children could not go to schools. A view of the snowfalling in Azad Kashmir’s Haveli District on Monday morning. As per the weather report, the snow falling will continue for the next three days.

    According to the Pakistan Metrological Department, there is a possibility of rain and snowfall on mountains with gusty winds and thundershowers in Upper Khyber Pakhtunkhwa, Islamabad, Upper Punjab, Gilgit-Baltistan and Kashmir.

    However, the weather will remain dry in other parts of the country. The weather in the last 24 hours was dry in most parts of the country. While it was cold in the northern regions. However, rain with thunder was recorded in Para Chinar.

    The minimum temperature recorded today is: Leh minus 09 °Celsius; Kalam, Skardu minus 05° Celsius and Astor minus 04 °Celsius. Reporters Rozina Ali, Jehanzeb Afridi, Umar Farooq Farooqui and Farooq Ahmad

  • منڈی بہاءالدین میں بارش کا امکان

    منڈی بہاءالدین میں بارش کا امکان

    صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 19 اکتوبر 2022) صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں شام/رات کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان میں 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم مری میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

  • گزشتہ روز منڈی بہائوالدین میں سب سے زیادہ 87 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

    گزشتہ روز منڈی بہائوالدین میں سب سے زیادہ 87 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

    موسلا دھار بارش سے کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، آواران، پنجگور، پسنی، جیوانی اور گوادر میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ اس دوران قلات، خضدار، ژوب، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی سیلاب کا امکان ہے۔

    منڈی بہائوالدین ‌( ایم.بی.ڈین نیوز 26 جولائی 2022) بارش کی وجہ سے کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔ مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پیشن گوئی کی مدت کے دوران زیادہ محتاط رہیں۔

    ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کی تیز ہوائیں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ کم دباؤ کا علاقہ بلوچستان اور سندھ کے جنوبی علاقوں میں بھی ہے۔آج سندھ، بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ کشمیر، بالائی پنجاب، سندھ اور مشرقی/جنوبی بلوچستان میں الگ تھلگ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع

    کل بروز بدھ کو سندھ، بلوچستان، بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر، بالائی پنجاب، سندھ اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں الگ تھلگ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ 100، زیرو پوائنٹ 81، سید پور 31، ایئرپورٹ 13)، منڈی بہاؤالدین 87، گجرات 62، راولپنڈی (چکلالہ 59، کچہری 33، شمس آباد 27)، بہاولپور (سٹی 34، ایئرپورٹ 111) ، چکوال 28، ملتان (ایئرپورٹ 24، سٹی 22)، کوٹ ادو میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

    کروڑ (لیہ) 21، بھکر 19، رحیم یار خان 18، مری 17، ڈیرہ غازی خان 14، بہاولنگر 13، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 12، سٹی 02) منگلا 11، جہلم۔ خانپور 08، جوہر آباد 06، جھنگ 02، فیصل آباد، اٹک 01، بلوچستان: لسبیلہ 74، پنجگور 31، خضدار 26، قلات 19، جیوانی 15، تربت 10، سبی 06، سندھ: کراچی (قائد آباد 7، گلشن آباد 7، گلشن 9، 7، قلات) ٹرمینل، کورنگی 43، ایم اینڈ ایس میں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

    سعدی ٹاؤن، فیصل بیس 38، یونیورسٹی روڈ 33، ڈی ایچ اے 21، گلشن معمار 17، سرجانی ٹاؤن 15، صدر 13، نارتھ کراچی 12، کیماڑی 09، ناظم آباد 08، گڈاپ اورنگی، 06۔ بیس 05) روہڑی 49، دادو 39، جیکب آباد 32، لاڑکانہ 22، خیرپور 16، پڈعیدن، چھور 12، موہنجوداڑو 11، شہید بینظیر آباد 10، ٹھٹھہ 05، بدین، حیدرآباد 04، ٹنڈو جام 03، میرپور خاص، 2000، میرپور خاص خیبرپختونخوا: کاکول میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

    پاراچنار 20، بالاکوٹ 19، تخت بھائی 13، مالم جبہ 12، ڈیرہ اسماعیل خان (شہر 08)، دیر (بالائی)، چراٹ 01، کشمیر: راولاکوٹ 12، گڑھی دوپٹہ 06، کوٹلی مظفرآباد (02) سٹی 01،) گلگت بلتستان: بابوسر 02 اور بگروٹ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. کل کا سب سے زیادہ درجہ حرارت (°C): نوکنڈی، چلاس 38، بہاولنگر، نورپورتھل 37، دالبندین، میرکھانی اور اوکاڑہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

  • رات گئے منڈی بہاوالدین میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

    رات گئے منڈی بہاوالدین میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

    رات گئے منڈی بہائوالدین میں تیز ہوا کیساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار. بارش کے بعد دن بھر پڑنے والی شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا.

    منڈی بہاؤالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 17 جون 2022 راجہ محمد ایوب )رات گئے منڈی بہائوالدین میں تیز ہوا کیساتھ موسلادھار بارش. بارش شروع ہوتے ہی لوگ دیوانہ وار گھروں سے باہر گلیوں سڑکوں بازاروں اور محلوں میں نکل آئے. گرمی کے ستائے ہوئے لوگ بارش میں کھل کر نہانے لگے

    منڈی بہاؤالدین : باران رحمت برسنے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی. موسلا دھار بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے . بارش سے کسانوں کو دھان کی بوائی میں آسانی پیدا ہو گی. بارش سے کسانوں کو دھان کی بوائی کے لئے مہنگا ڈیزل خریدنے میں ہزاروں روپے کی بچت ہو گی زرعی ماہرین

    منڈی بہاؤالدین : طوفانی بارش سے شہر میں بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے . سارا شہر گھپ اندھیرے میں ڈوب گیا –

  • منڈی بہائوالدین میں بارش سے موسم خوشگوار

    منڈی بہائوالدین میں بارش سے موسم خوشگوار

    منڈی بہائوالدین میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا. گرمی کی ستائی عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے. محکمہ موسمیات کا مزید بارش کی پیش گوئی

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30 مئی 2022) منڈی بہائوالدین اور اسکے گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی ہو گئی. رات کے وقت منڈی بہائوالدین کے علاقہ پانڈووال سمیت دیگر کئی علاقوں میں بارش ہوئی.

    آج صبح کالے بادلوں نے منڈی بہائوالدین شہر پر بسیرا کیا اور کھل کر برسے. بارش کا دورانیہ کم رہا لیکن ہوا اور تیز آندھی سے گرمی کی شدت میں کافی حد کر کمی ہو گئی ہے. محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز میں منڈی بہائوالدین اور اسکے گردونواح میں کئی مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے.

    آج منڈی بہائوالدین میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے. جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا.

    mandi bahauddin weather today

  • جمعہ کو منڈی بہاوالدین میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن

    جمعہ کو منڈی بہاوالدین میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن

    منڈی بہاوالدین: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی منڈی بہاوالدین آمد کے سلسلہ میں منڈی بہاوالدین میں جمعہ کے روز عام تعطیل کا اعلان۔ نوٹیفکیشن جاری

    منڈی بہاوالدین ( ایم۔بی۔ڈین نیوز 16فروری 2022 ) تفصیلات کے مطابق 18فروری 2022 بروز جمعہ کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا منڈی بہاوالدین میں جلسہ ہو گا جس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین محمد شاہد نے ۱۸ فروری بروز جمعہ ضلع منڈی بہاوالدین میں لوکل ہالیڈے کا اعلان کر دیا۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین عمران خان جلسے کیلئے جلسہ گاہ میں رنگ و روغن کا عمل جاری

    نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر کے تمام لوکل و صوبائی دفاتر بند رہیں گے تاہم محکمہ صحت کے تمام ضلع بھر کے رورل ہیلتھ سنٹر، بنیادی مرکز صحت، تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کو چھٹی نہیں ہو گی اور وہ ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔

    اس کے علاقہ محکمہ پولیس، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکوی 1122، محکمہ مال، محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی ایڈمنسٹریشن بھی ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے . یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان 18 فروری بروز جمعہ کو منڈی بہاءالدین کا دورہ کریں‌گے اور 30 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے.

    local holiday mandi bahauddin

  • منڈی بہاوالدین شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی دوسری بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

    منڈی بہاوالدین شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی دوسری بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

    منڈی بہاوالدین شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی دوسری بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری. منڈی بہاوالدین کل سے شروع ہونے والی سرد ہواؤں اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 5 جنوری 2022) منڈی بہاءالدین میں بارش کا سلسلہ گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے جاری ہے. منڈی بہاوالدین میں حالیہ بارش سے سموگ میں کمی ہونے سے موسمی بیماریوں میں اہم کمی واقع ہو جائے گی . مقامی محکمہ موسمیات

    یہ بھی پڑھیں: نیاسال،موسم کمال،منڈی بہاءالدین میں بھیگے بھیگے جنوری کی نوید

    منڈی بہاوالدین سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری گھریلو خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا. گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے ساتھ کوئلہ اور لکڑ فروخت کرنے والے دوکانداروں نے خود ساختہ ریٹ بڑھا دیے. مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آیندہ 12گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

  • اتوار سے منڈی بہاءالدین میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    اتوار سے منڈی بہاءالدین میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

    محکمہ موسميات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش کا امکان اتوار کی شام سے منگل تک جاری رہے گا۔ اتوار کی شام سے منگل کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

    یہ بھی دیکھیں: بارش کے بعد منڈی بہاوالدین کی سڑکوں کے کیا حالات ہوتے ہیں؟

    اتوار اور پیر کے روز ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، کوہاٹ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب میں اتوار کی شام اور پیر کو بھی آندھی اور گرج چمک متوقع ہیں۔

    بالائی علاقوں میں موسم گرما سے خزاں میں تبدیلی کی شروعات متوقع پے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معتدل رہیں گے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں آنے والے دنوں میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی.

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاوالدین میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاوالدین میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

    منڈی بہاوالدین میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاوالدین میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 4 ستمبر 2021) خطے میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم آج کشمیر،سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، ناروال، سیالکوٹ اور لاہور کے اضلاع میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ اتوار کے روز خطے میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، گجرات، ناروال اور سیالکوٹ کے اضلاع میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

    آئیں! بارش کے موسم میں منڈی بہاوالدین سے ست سرا کی سیر کریں. ویڈیو دیکھیں

    گزشتہ روز کشمیر، منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ، قصور، سرگودھا، لاہور، سیالکوٹ، بہاولنگر، راولپنڈی، حافظ آباد، فیصل آباد، ناروال اور جہلم کے اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والی بارش کے ریکارڈ کچھ یوں ہیں.

    کوٹلی=13.0، گڑھی دوپٹہ=12.0، منڈی بہاوالدین=10.0، گوجرانوالہ=9.4، قصور=6.0، مظفرآباد ایئرپورٹ=5.2، راولا کوٹ ایئرپورٹ=5.0، سرگودھا شہر=4.2، لاہور ایئرپورٹ=4.2، سیالکوٹ شہر=4.0، بہاولنگر=4.0، مظفر آباد=4.0، لاہور شہر=3.8، مری=3.0، سرگودھا پی اے ایف 1.0، حافظ آباد=0.8، منگلا=0.6، فیٍصل آباد ائیرپورٹ=0.4، نارووال=0.4، جہلم=قلیل مقدار میں بارش ریکارڈ کی گئی.

    ضلع منڈی بہاوالدین میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے. پنجاب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع بھکر میں 40.5 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. جبکہ کم سے کم درجہ حرارت مری میں 15.9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

    weather mandi bahauddin