todays weather

اتوار سے منڈی بہاءالدین میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسميات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کے روز سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش کا امکان اتوار کی شام سے منگل تک جاری رہے گا۔ اتوار کی شام سے منگل کے دوران چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں: بارش کے بعد منڈی بہاوالدین کی سڑکوں کے کیا حالات ہوتے ہیں؟

اتوار اور پیر کے روز ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، کوہاٹ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب میں اتوار کی شام اور پیر کو بھی آندھی اور گرج چمک متوقع ہیں۔

بالائی علاقوں میں موسم گرما سے خزاں میں تبدیلی کی شروعات متوقع پے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معتدل رہیں گے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں آنے والے دنوں میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں