weather today

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاوالدین میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

منڈی بہاوالدین میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منڈی بہاوالدین میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 4 ستمبر 2021) خطے میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم آج کشمیر،سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، ناروال، سیالکوٹ اور لاہور کے اضلاع میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ اتوار کے روز خطے میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، گجرات، ناروال اور سیالکوٹ کے اضلاع میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئیں! بارش کے موسم میں منڈی بہاوالدین سے ست سرا کی سیر کریں. ویڈیو دیکھیں

گزشتہ روز کشمیر، منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ، قصور، سرگودھا، لاہور، سیالکوٹ، بہاولنگر، راولپنڈی، حافظ آباد، فیصل آباد، ناروال اور جہلم کے اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والی بارش کے ریکارڈ کچھ یوں ہیں.

کوٹلی=13.0، گڑھی دوپٹہ=12.0، منڈی بہاوالدین=10.0، گوجرانوالہ=9.4، قصور=6.0، مظفرآباد ایئرپورٹ=5.2، راولا کوٹ ایئرپورٹ=5.0، سرگودھا شہر=4.2، لاہور ایئرپورٹ=4.2، سیالکوٹ شہر=4.0، بہاولنگر=4.0، مظفر آباد=4.0، لاہور شہر=3.8، مری=3.0، سرگودھا پی اے ایف 1.0، حافظ آباد=0.8، منگلا=0.6، فیٍصل آباد ائیرپورٹ=0.4، نارووال=0.4، جہلم=قلیل مقدار میں بارش ریکارڈ کی گئی.

ضلع منڈی بہاوالدین میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے. پنجاب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ضلع بھکر میں 40.5 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. جبکہ کم سے کم درجہ حرارت مری میں 15.9 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

weather mandi bahauddin

اپنا تبصرہ لکھیں