Illegal and expensive petrol is being sold in public on Wasu Road

واسو روڑ پر سرعام غیر قانونی اور مہنگے داموں پٹرول کی فروخت جاری

واسو روڈ سول ہسپتال سے لے کر بدہو چوک تک غیر قانونی طور پر پٹرول مشین لگائی گئی ہیں جو دکانوں کے اندر کھلا پٹرول ٹینک رکھا ہوا جس کی بدبو کی وجہ سے ہر گھر میں پریشانی کا سامنا ۔بچے بیماری میں مبتلا ۔

سینکڑوں دفعہ سول ڈیفنس والوں کے پاس شکایت کی اور ڈی سی منڈی بہاوالدین صاحب کے سامنے درخواست کی اپیل کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی ۔غیر قانونی پٹرول مشین مالکان سول ڈیفنس والوں کو لے دے کے یہ غیر قانونی طور پر کاروبار کرتے ہیں اور پیمانے میں ہیرا پھیری کرتے ہیں۔

محلے والوں نے مل کر تیل کم دینے پر پکڑ لیااور سب سے بڑے حادثے کےسبب بن رہا ہے ۔قلعہ گجراں واسو روڈ پر ساتھ روٹی والا تندور اور اسکے ساتھ پٹرول مشین لگائی گئی ہے ۔ان پٹرول پمپ مشین مالکان نے منڈی بہاوالدین شہر کے اندر ہر چوک میں پٹرول مشین لگائی ہوئی ہے ۔متعلقہ محکہ غیرقانانی پیٹرل پمپ کے خلاف کاروائی کرئے.

اپنا تبصرہ لکھیں