river

ہیلاں: تیز رفتار کار نہر میں گر گئی، 4 نوجوان ڈوب گئے، تلاش جاری

منڈی بہاءالدین۔ نواحی گائوں ہیلاں کے مقام پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار نہر آرکیولنک میں جا گری. ہیلاں و کوٙٹلی قاضی کے قریب قادر آباد ہیڈ ورکس اور رسول ہیڈ ورکس کو ملانے والی بڑی نہر میں کار گر گئی جس میں 6 نوجوان تھے 2 کو وہاں لوگوں نے بچا لیا باقی 4 ڈوب گئے.

ڈوبنے والے بچوں میں حاجی فیصل pso پمپ والے کا ایک بیٹا اور ایک بھانجا، حاجی قیصر پمپ والے کا بیٹا اور ایک مظہر موچی کا بیٹا اور ایک ڈاکٹر شبیر باجوہ کا بیٹا تھا. نوجوانوں کی عمریں 14 سے 20 سال کے درمیان ہیں

ریسکیو 1122 نے کرین کی مدد سے کار کو نہر سے نکال لیا. کار میں ایک نوجوان موجود تھا.کار میں موجود نوجوان کی سانسیں چلنے لگیں. ریسکیو ٹیم نے سی پی آر کے بعد اسے DHQ ہسپتال منڈی بہاءالدین منتقل کر دیا. ریسکیو ذرائع نے عبدالرحمن ولد مظہر کی وفات کی تصدیق کر دی ہے تا حال تین کی تلاش جاری

ریسکیو 1122 کا عملہ لاپتہ نوجوانوں کی تلاش کی سرتوڑ کوشش کررہا ہے جبکہ پولیس کی نفری سمیت سینکڑوں لوگ پل پر جمع ہیں. گاڑی میں سوار زیادہ افراد کا تعلق ہیلاں سے بتایا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں