پانی ختم؟ ملک کے سب سے بڑے ڈیم کی انتہائی تشویشناک صورتحال

water level in dams

پانی ختم؟ ملک کے سب سے بڑے ڈیم کی انتہائی تشویشناک صورتحال۔ بجلی کی پیداوار اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں صرف 2 فٹ پانی رہ گیا۔

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم کے 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ تربیلا ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس 4,888 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تربیلا ڈیم کے 8 پیداواری یونٹس سے 499 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہو رہی ہے۔ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 2 فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1404 فٹ رہ گئی ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی ڈیڈ لیول 1402 فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2 فٹ ہے۔

ڈیم ذرائع نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد پانی کی مزید آمد کے مطابق پانی چھوڑا جائے گا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 14 ہزار 400 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *