پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ عائشہ عمر کے بعد ہانیہ عامر کے ساتھ بھی فوٹو شوٹ کرالیا۔
کچھ عرصہ قبل شعیب ملک اور ماڈل عائشہ عمر کے بولڈ فیشن شوٹ کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جس پر اداکارہ پر سخت تنقید بھی کی گئی تھی.
شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹوشوٹ کروانے پر عائشہ عمر پر یہ الزامات بھی لگائے گئے تھے کہ انہوں نے کرکٹر کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر انہوں نے وضاحت دی تھی کہ ایسا کچھ نہیں اور وہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔ تاہم اب کرکٹر کا اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فیشن میگزین کے لیے کروایا گیا فوٹوشوٹ وائرل ہو رہا ہے، جس پر لوگ دونوں کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے دکھائی دیے.
شعیب ملک اور ہانیہ عامر نے حال ہی میں فیشن میگزین ’ہیلو پاکستان‘ کے لیے فوٹوشوٹ کروایا، جس کی تصاویر میگزین سمیت کرکٹر اور اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
شعیب ملک اور ہانیہ عامر کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں