Whatsapp

واٹس ایپ کی صارفین کیلئے نیا فیچر لانے کی تیاری

سوشل نیٹ ورکنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے والا ہے۔ وابیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین بھیجے گئے میسجز کو ایڈٹ کرسکیں گے۔

فی الحال صارفین کو میسج میں غلطی ہونے کی صورت میں پورا میسج ہی ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے تاہم اس فیچر کے ذریعے وہ اسی میسج کو ایڈٹ کرسکیں گے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو اپنے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا جس کیلئے صارفین پلے اسٹور پر جاکر ایپ کو اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میسجز کے اسکرین شاٹ لینے والوں کی شامت آگئی؛ نیا فیچر سامنے آگیا

ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ یہ فیچر کیسے کام کرے گا تاہم اس بات کا امکان ہے کہ واٹس ایپ ایڈٹ کیے گئے پیغامات کے ساتھ ’’ترمیم شدہ“ کا لیبل دکھائے گی۔ رپورٹ کے مطابق صارف کے میسج سینڈ کرنے کے بعد پیغام میں ترمیم کرنے کی صلاحیت محدود مدت کے لیے دستیاب ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں