سعودی بادشاہ فیصل کی 1955ء میں پاکستان کے دورے کی تصویر وائرل ہوگئی ، تصویر میں شاہ فیصل کے دورہ پاکستان کے دوران کراچی میں پاکستانی ریڈیو بلڈنگ میں وزٹ لاگ پر دستخط کررہے ہیں۔
ریاض (تازہ ترین ۔ 20 ستمبر 2021ء ) تفصیلات کے مطابق مذکورہ تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگ فیصل فاؤنڈیشن کے آفیشل پیج کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں شاہ فیصل کو 1955ء میں اپنے پاکستان کے دورے کے دوران صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ریڈیو پاکستان بلڈنگ کے دورے کے موقع پر وزٹ لاگ پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ سعود بن عبدالعزیز کی بھی ایک یاد گار تصویر سامنے آئی ہے جس میں شاہ سعود بن عبدالعزیز کو دوامریکی صدور صدور ڈوائٹ آئزن ہاور اور رچرڈ نکسن کے درمیان کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب آئزن ہاور صدر اور نکسن نائب صدر تھے ، ان کے عقب میں شاہ سعودی کے پرنسپل سیکرٹری اور ترجمان الشیخ جمال الحسینی بھی دیکھے جا سکتے ہیں ، یہ تصویریکم فرور1957 کو اس وقت لی گئی تھی جب شاہ سعودی امریکا میں مے فیئرہوٹل میں ایک ظہرانے میں شریک تھے.
Leave a Reply