پھالیہ سے ڈِنگہ روڈ پر واقع درجنوں دیہات کے لاکھوں افراد کا عرصہ دراز سے سڑک کی تعمیر کا دیرینہ مطالبہ منتخب عوامی نمائندوں کی چشم پوشی اور عدم دلچسپی کی بناء پر التوا کا شکار ہو کر رہ گیا،خدا خدا کر کے سابقہ دور حکومت میں 78 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی لیکن سڑک مکمل نہ ہوسکی.
سڑک پر پڑا پتھر ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے لئے انتہائی تکلیف دہ مسئلہ بن گیا. ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے محکمہء کو رپورٹ کرنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اس کرپشن میں ملوث محکمہ کے تین افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا جبکہ کرپٹ افسران اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف محکمہء اینٹی کرپشن ایف آئی اے میں کیس زیر سماعت ہے.
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اتھارٹی منڈی بہاوالدین نے درخواست گزار چک جیون رسول پور کی سماجی شخصیت چوہدری انار دلاور گجر اور سینئر صحافی بلال مجزین کو یقین دہانی کروائی کہ اس سڑک کی تعمیر کے لیے 24 کروڑ کا مزید فنڈ منظور ہو چکا ہے اور جیسے ہی 55 کروڑ روپے کی ریکوری مکمل ہوتی ہے پھالیہ ڈنگہ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا.
سینئر نائب صدر پاکستان اوورسیز فورم یواے ای رسولپور کی معروف سماجی شخصیت چوہدری انار دلاور گجر سینئر صحافی چیئرمین ہیلاں پریس کلب مجزین حسین بلال و اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین ڈاکٹر فیصل سلیم کی توجہ ڈنگہ پھالیہ روڈ کرپشن کیس کی جانب مبذول کراتے ہوئے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے.